Tags » Barrack

وہ انوکھا مجرم جس نے سزائے موت ملنے میں تاخیر پر دو آدمیوں کی جان لے لی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ماہرین جر میات کے مطابق یہ عام مشاہدے کی بات ہے کہ خود کو نہایت سفاک اور ظالم درندے قرار دینے والے مجرم بھی جب تختہ دار کی طرف لے جا ئے جاتے ہیںتو وہ اپنی ٹانگوں پر کھڑے نہیں ہو پاتے اور اکژکو گھسیٹ کر پھانسی کے پھندے تک لے جانا پڑتا ہے۔ لیکن ایک امریکی مجرم پھانسی کا اس قدر شوقین تھا کہ اس کیلئے صبر کرنا مشکل تھا اور بالآخر اس نے ساتھی قیدیوں کوقتل کرناشروع کر دیا تاکہ اسے جلد از جلدلٹکایا جائے۔

یہ مجرم رابرٹ چارلس گلیسن تھا جو 2007 میں ایک شخص مائیکل کینٹ پر گولیاں برسانے کے جرم میں ریاست ورجینیا کی ایک جیل میں قید تھا۔
اس کا کہنا تھا کہ وہ پھانسی کا خواہشمند تھالیکن جب دوسال تک اس انجام سے محروم رہا تو بالآخر اس کا صبر جواب دے گیااور اس نے مشتعل ہو کر قتل کے جرم میں قیدایک شخص ہاروے واٹس کو جیل کے اندر ہی تشدد کر کے قتل کر دیا۔رابرٹ نے یہ دھمکی بھی دی کے کہ اگر اسے جلد پھانسی نہ دی گئی تو وہ قتل کر نا جاری رکھے گاجس پر اسے ایک انتہائی محفوظ جیل میں منتقل کر دیا گیایہاںوہ اکیلا جنگلے میں قید تھالیکن جب ایک 26 سالہ قیدی جنگلے کے قریب آیاتو رابرٹ نے ہاتھ باہر نکال کر اسے دبوچا اور کو ئی مدد پہنچے اس سے پہلے ہی ایک تاراس کے گلے میں ڈال کر اس کی گردن دبا دی اور اسے ہلاک کر کے ہی چھوڑا۔بالآخر 2010میں اس کی محنت رنگ لائی اور اس سے پو چھا گیا کہ وہ زہرلے انجکشن سے مرنا چاہتا ہے یا بجلی والی کرسی پر بیٹھ کر اور یہ اسی کی خواہش کے مطابق اسے بجلی والی کرسی پر بیٹھا کر کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا کر دنیا سے رخصت کر دیا گیا۔

World News - دنیا بھر سے

A Barrack Obama Novelty Toaster Green

Get rid of the crumb tray with the toaster furnace. Set out the crumb tray and then scrub it with dish soap, a non-abrasive sponge and warm drinking water. 269 more words