Tags » Billgates

وہ درد ناک واقعہ جس کے بعد بل گیٹس نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دی

نیویارک (نیوز ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو قدرت نے اتنی دولت سے نوازا کہ دنیا کے کئی ممالک اپنی مجموعی دولت کے ساتھ بھی ان کے برابر نہیں آسکتے۔ خوبصورت بات یہ ہے کہ اس انتہائی دولتمند شخص نے اپنے اربوں ڈالر دنیا کے غریب ترین ممالک کے غریب ترین لوگوں کی صحت اور تعلیم کیلئے وقف کردئیے ہیں، مگر وہ کون سا لمحہ تھا جس نے بل گیٹس کو اپنی دولت غرباءکیلئے وقت کرنے پر مجبور کردیا؟

صحافی چارلی روز کو دئیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں گیٹس کی اہلیہ میلینڈا نے بتایا کہ ان کے خاوند ایک افریقی ہسپتال میں ٹی بی کے مریضوں کی عیادت کیلئے گئے تھے۔ انہوں نے ہسپتال سے ہی اپنی اہلیہ کو کال کی لیکن جب انہوں نے بات کرنے کی کوشش کی تو شدت جذبات سے ان کے گلے سے آواز نہ نکل رہی تھی۔ میلینڈا کہتی ہیں کہ گیٹس مریضوں کی بدحالی اور دردناک صورتحال دیکھ کر اس قدر رنجیدہ تھے کہ لگتا تھا کہ وہ ابھی رو دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بیچارے مریض اس حال میں ہیں کہ گویا انہیں موت کی سزا سنا دی گئی ہو۔ اُس دن کے بعد بل گیٹس نے فیصلہ کرلیا کہ وہ دنیا میں مفت ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر فراہم کرنے سے زیادہ توجہ غریب لوگوں کی صحت اور تعلیم پر دیں گے تاکہ وہ پسماندگی کے جہنم سے ہمیشہ کیلئے نکل جائیں۔ افریقہ کے  بعد انھیں اس بات کا ادراک بھی ہوا کہ وہ دنیا بھر کو کمپیوٹر کے استعمال پر لگانا چاہتے ہیں لیکن بیشتر علاقوں میں تو کمپیوٹر چلانے کے لئے بجلی بھی نہیں ، لہذا ضروری ہے کہ غریب افراد کا طرز زندگی بہتر بنانے کے لئے اپنا وقت اور دولت وقف کی جائے. آج ”بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن“ دنیا کے پسماندہ ترین علاقوں پر سالانہ اربوں ڈالر خرچ کرکے غریب ترین لوگوں کو ادویات، علاج اور تعلیم کا تحفہ دے رہی ہے۔

Latest News - تا زہ ترین

¿Bill Gates y el estiercol?

Hace poco comenzó a circular un video en internet donde Bill Gates bebe un vaso de agua que se supone fue creado a partir de desechos como estiércol. 218 more words

Africa

The One Thing Successful People Don't Do (And 9 Famous Examples)

In the months leading up to the launch of my book, The 7 Non-Negotiables of Winning, I’ve talked a lot about winning—but I’ve talked a lot about failing, too. 1,053 more words

Billgates

Bill Gates - A Truly Inspiring Person

Many people know Bill Gates as the founder of Microsoft or the richest man in the world. Although these are noteworthy accomplishments, I believe his biggest achievement has been donating over $28 billion to charity. 194 more words

Bill

Feces into drinking water?

Yesterday, January 05, 2014, Bill Gates blog, Gate’s Notes, announced a machine that promises to turn feces into drinking water and electricity. Yes, that is what you have read. 43 more words

Articles

"My Favorite Stories Of 2014" - Bill Gates

Here’s what Bill Gates Tweeted as one of His favorite stories in 2014.

General News