Tags » US Consulate

US Consulate Delegates Visit Oyo CP

Mr Tom Hines, the Political Chief in the U.S. Consulate in Lagos, on Thursday paid a visit to the Oyo State Commissioner of Police (CP), Mr Kola Shodipo. 205 more words

NEWS

جرمنی اسلامی سٹیٹ کے خلاف لڑنے والے کرد ملیشیا کو اسلحہ دینے پر رضامند - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/World/233430#sthash.DMDzclPq.dpuf

طویل سوچ و بچار کے بعد جرمن حکومت نے بالآخرعراق میں آئی ایس کے خلاف کارروائیوں میں کرد جنگجووں کو ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی ایس کی کارروائیوں نے امریکا کے علاوہ جرمن حکومت کو بھی پریشان کیا ہوا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتفاق رائے کے بعد جرمن چانسلر میرکل نے وزیر دفاع فان ڈیئر لائن سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ٹھوس تجاویز پیش کریں۔ تاہم یہ ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کس قسم کا اسلحہ عراق کو دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شمالی عراق میں لڑنے والے کرد جنگجووں کو ٹینک شکن میزائل فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ خارجہ امور کی کمیٹی کے رکن فلپ مِسفیلڈر کے بقول کرد ملیشیا کو مغربی ممالک سے ایک خاص قسم کے میزائل چاہیئں۔ کہا جا رہا ہے کہ وہاں مشکل صورتحال کا سامنا ہے کیونکہ انسانوں کو بچانے کے لیے اضافی طور پر اسلحہ فراہم کرنا پڑے گا اور اس کا بھی بخوبی علم ہے کہ مستقبل قریب میں وہاں عراق کی علاقائی سالمیت کے حوالے سے ایک نیا تنازعہ بھی کھڑا ہو سکتا ہے۔

Reports

بھٹو کے بعد عمران خان امریکا کو للکارنے والے دوسرے لیڈر ، مگر۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں امریکا کو للکاراہے ، آج سے چار عشرے قبل پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے بھی سپر پاور کو للکارا تھا۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نیازی نے جمعرات کی شام کو اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے جذباتی خطاب کے دوران امریکا کو بھی براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک روز قبل نواز شریف کے بارے میں کہا تھا کہ وہ منتخب وزیر اعظم ہیں اوران سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا جا سکتا۔ عمران نے امریکا کے اس موقف پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ سے کہا تھا کہ تمہیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو مخاطب کر کے بھی الیکشن میں دھاندلی کا ذکر کیا۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کئی سیاستدان اور ڈکٹیٹر اقتدار میں رہے تا ہم کسی نے اس طرح بر ملا امریکا کے خلاف بات نہیں کی۔ عمران سے پہلے صرف ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے جنہوں نے بھارت کے 1974 میں کئے گئے ایٹمی دھماکے کے بعد پاکستان کا نیو کلیئر پروگرام شروع کیا تو امریکا کی تشویس پر جواب دیا تھا کہ ، ہم گھاس کھا لیں گے لیکن ایٹم بم ضرور بنائیں گے۔ اس وقت کے امریکی یہودی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے بھٹو کو نشان عبرت بنانے کی دھمکی دی تھی۔ اب ہر چند کہ چار عشرے قبل والے حالات نہیں اورمعاملہ سیاسی اور حقیقی جمہوری نوعیت کا ہے ، تا ہم مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکا ایسا ملک ہے جو اپنے خلاف کی ہوئی بات اورکسی چھوٹی موٹی کارروائی کو کبھی نہیں بھولتا اور کبھی نہ کبھی اور کسی نہ کسی انداز میں انتقام لے لیتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے عمران کی بات پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا اور نہ ہی اس کے مذاکراتی عمل کا حصہ ہیں۔ عمران نے جس طرح امریکا کو مخاطب کیا ہے وہ بڑی جرات سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔

Reports

Iran links Iraq role to lifting of Western sanctions

Iran is ready to join international action against jihadists in Iraq provided the West lifts crippling sanctions, Foreign Minister Mohammad Javad Zarif said on Thursday. 337 more words

Reports

ایران نے داعش کے خلاف کارروائی میں مدد کو اپنے اوپرعائد پابندیاں اٹھانے سے مشروط کردیا

ایران نے کہا ہے کہ وہ عراق کے ایشو کے حل میں عالمی کوششوں میں مدد کو تیار ہے لیکن پہلے مغرب ایران پر لگائی گئی پابندیاں اٹھائے ۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے کہا ہے کہ اگر ایران داعش کے خلاف کارروائی میں عالمی برادری کی مدد کرتا ہے تو مغربی قوتوں کو بھی چاہئے کو ایران پر لگائی گئی پابندیوں کو نرم کرے۔ انک ا یہ بیان فرانسیسی وزیر خارجہ لارنٹ فیبئس کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایران سمیت خطے کے تمام ممالک داعش خلاف کارروائی میں عالمی کوششوں کا ساتھ دے۔ ۔
دوسری جانب امریکا نے داعش کی دوسرے امریکی صحافی کو قتل کی دھمکی کے باوجود ایک بار پھر ان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کردیئے ہیں، تازہ حملوں میں امریکی طیاروں اور ڈرونز نے کرد اور عراقی فوجوں کو فضائی مدد دینے کے لیئے موصل میں بمباری کی۔
واضح رہے کہ دوروز قبل داعش نے ویڈیو جاری کی تھی جس میں امریکی صحافی جیمز فولے کو قتل کرتے دکھایا گیا تھا اور ساتھ ہی دھمکی دی تھی کہ اگر امریکا نے حملے حملے جاری رکھے تو وہ دوسرے یرغمال بنائے گے امریکی صحافی کو بھی قتل کردیں گے۔

Reports

US should not interfere in Pakistan politics: Imran Khan

Pakistan Tehreek-i-Insaf (PTI) Chairman Imran Khan has said that United States should never interfere in Pakistani politics. He asked US Ambassador to Pakistan Richard Olsen if he would term such elections as legal if they were held in his own country. 135 more words

Reports

حساس،فوجی تنصیبات کے نقشے ظاہرکرنے پربھارت گوگل سے ناراض

گوگل کی جانب سے بھارت کے حساس علاقوں اور فوجی تنصیبات کے نقشے طاہر کیے جانے پر بھارت نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے، بھارت کا کہنا ہے کہ اُس کی درست جغرافیائی معلومات لیک ہوگئی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ گوگل کی طرف سے اسپانسرڈ کیلیفورنیا کی کمپنی نے بھارت کے لیے نقشوں کے مقابلے کا انعقاد کیا۔ گوگل پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے نقشوں کے ذریعے بھارت کے حساس فوجی اڈوں اور تنصیبات کے مقامات کا انکشاف کردیا۔میپاتھن 2013 نامی مقابلے کا مقصد گوگل کی شرائط و ضوابط کے مطابق بھارت کے لیے گوگل میپ پر درست جغرافیائی معلومات کا نقشہ بنانا تھا۔ اس مقابلے کے فاتح پٹھان کوٹ کے وشان سائینی تھے جھہوں نے گوگل میپ کو مقابلے میں اپنا نقشہ پیش کیا تو اس نے ایک وسیع علاقے کو شامل کرتے ہوئے اسے ملٹری ایریا کا لیبل دیا۔

Reports