Tags » Zulfikar Ali Bhutto

برگیڈئیر صدیق سالک شہید کی کتاب " میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا "سے اقتباس.....

ان اسلام پسند اور محب وطن عناصر کو دو گرہوں میں منظم کیا گیا عمر رسیدہ افراد پر مشتمل امن کمیٹیاں قائم کی گئیں اور صحت مند نوجوانوں کو رضا کار بھرتی کرلیا گیا یہ کمیٹیاں ڈھاکہ کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی قائم کی گئیں اور ہر جگہ فوج اور مقامی لوگوں کے درمیان رابطے کا مفید ذریعہ ثابت ہوئیں ان کمیٹیوں کے چیرمین اور ارکان شرپسندوں کے غصے کا کئی بار ہدف بنے اور ان میں سے ۲۵۰ افراد ، زخمی یا اغوا ہوئے۔

Pakistan

سانحہ مشرقی پاکستان کے اسباب....

اس کا بنیادی سبب نظریہ پاکستان سے اغماض و اعراض اور انحراف تھا جو قوم تاریخ سے سبق حاصل نہ کرے اور اپنے ماضی کو یاد نہ رکھے ،وہ باربار ماضی کی غلطیوں کا اعادہ کرتی ہے۔ ماہرین ِعمرانیات قوموں کے ماضی کو ان کی یادداشت سے تشبیہ دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں،جو قوم اپنا ماضی بھول جائے، وہ اپنی یادداشت کھو بیٹھتی ہے، پھر ایسی قوم پر ایک وقت آتا ہے جب وہ خود قصۂ ماضی بن جاتی ہے۔ اس لئے ماضی کو بہرصورت یاد رکھنا چاہئے۔ ماضی کا نہ بھولنے والا ایک سبق سانحہ مشرقی پاکستان ہے۔ یہ سانحہ اچانک رونما نہ ہوا تھا بلکہ اس کے پیچھے برس ہا برس کے عوامل اور حادثات کارفرما تھے، جو اس کے وقوع پذیر ہونے کا سبب بنے۔

Pakistan