Tags » Areoplane

Wooden Toy Plane

A little wooden aeroplane toy made from recycled hardwood, and scrap pine. My young son pulled a book off my shelf the other day and wouldn’t you know it, it was a book on wooden toys! 610 more words

Woodwork Projects

سعودی شہزادے کے 80 عقابوں کا جہاز کی سیٹ پر سفر

جدہ: مسافر بردار طیارے میں سوار 80 عقابوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے لیکن بزنس کلاس میں آرام دہ کرسیوں پر بیٹھے ہوئے یہ عقاب مفت میں سفر نہیں کر رہے بلکہ سعودی شہزادے نے اپنے ان خاص مہمانوں کے لیے باقاعدہ ٹکٹ خریدے تھے۔
اس تصویر میں 80 عقاب اپنے مالک کے ساتھ طیارے میں سفر کر رہے ہیں لیکن یہ اپنی نوعیت کا پہلا موقعہ نہیں کیونکہ خلیجی عرب ممالک میں شاہی خاندانوں کے افراد سال میں کم از کم ایک سے دو مرتبہ اپنے پالتو عقابوں کے ساتھ مسافر بردار طیاروں میں سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں اور خصوصاً جب وہ شکار پر جارہے ہوتے ہیں۔ چار سال پہلے بھی ایسی ہی ایک تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہو چکی ہے جس میں عرب شیوخ کے ساتھ درجنوں عقاب ایک مسافر بردار طیارے میں دکھائی دے رہے تھے۔
عرب ممالک میں عقاب پالنا اور شکار کھیلنا بلند سماجی رتبے کی علامت سمجھا جاتا ہے اور اسی لیے خلیجی ممالک کی بیشتر ہوا باز کمپنیاں مالدار عرب شیوخ اور عرب شہزادوں کے پالتو عقابوں کے لیے خصوصی انتظامات کرتی ہیں۔ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں عقابوں کے لیے پاسپورٹ تک بنوائے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنے مالک کے ساتھ بین الاقوامی سفر بھی کر سکیں۔

Interesting