Tags » Assignment No. 4 – Review Episode 4 Of Newsroom

نیوز روم کی ''چوتھی''قسط پر تبصرہ

A corporate workplace with integrity, respect؛

تعاون:  “ایچ بی  او پروڈکشن ،فلم کے مصنف:آرون سورکن ،ڈائریکٹر:ایلکس گریوز،میوزک:ایلکس ورمان ،مرکزی کردار: تھومس  نیو مین۔

”دی نیوز روم” ایچ بی او پرنشر کی گئی جس جیف ڈینیل اور ایما ئلی مو ڑٹیمر نے مرکزی کردار ادا کیا۔ دی نیوز روم دراصل صحافی افراد کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ایک صحافی کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کی یہ بہترین عکاسی کرتی ہے۔

قسط کا آغاز دفتر سے ہوتا ہے جہاں سب نئے سال کی پارٹی انجوائے کر رہے ہوتے ہیں۔ وہاں میکنزی اپنے بوائے فرینڈ ویڈ کو  ول  سے ملواتی ہے۔ جو سرکاری محکمہ کے مالیاتی جرائم کے مقدمات کے ڈیپارٹمنٹ کا انچارج ہوتا ہے ۔ جبکہ ول میک تنہاکمرے میں کسی سوچ میں گم  میں  اپنے روم میں بیٹھے اکیلے سیگریٹ پی رہےہوتے ہیں۔میکیزی کے کہنے پر وہ پارٹی میں تو آجاتے ہیں، مگر وہاں بھی انہیں کوئی ساتھ دینے والا نہیں ملتا اتنے میں سلون سابتھ ان کوایک لڑکی   نینا جو کہ گوسپ پر تحریریں لکھتی ہے اس کے پاس جاکر بات چیت کرنے کا مشورہ دیتی ہے ۔

ول میک  اور   نینا  ایک دوسرے سے اپنا تعارف کرواتےہیں  ،اسی بات چیت کے دوران ول اسے اپنے نظریات پر  آمادہ کرنے کی کوشش کرتا ہے  اسی دوران  ول نینا کے پیشے کو لیکر کچھ ایسی باتیں کر دیتا ہے جو نینا کو بہت ناگوار گزرتی ہیں اوروہ غصہ میں آکر اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا  شراب  ان پر اچھال کے چلی جاتی ہے اور  اگلے  دن ول میک سے متعلق اخبار میں تحریر لکھ دیتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ڈان اس فکر سے پریشان ہوکر کہ کہیں میگی اور جم کے آپس      میں رغبت نا بڑھ جائے وہ میگی کی روم میٹ کی ملاقات جم سے کرواکر ان کے درمیان تعلقات قائم کردادیتا ہے جو کہ میگی کو  کافی برا سا محسوس ہوتا ھے۔

دل پروگرام میں امریکی صدر باراک اوبامہ کے انڈیا کے دورے پر خرچ ہونے والی رقم کو اپنے پروگرام میں زیر بحث لاتا ہے۔ مگر کوئی اس کی بات کو سنجیدگی سے لیتا نظر نہیں آتا۔ اسی دودان میگی کمرے میں داخل ہوکر میکنزی کو بتاتی ہے ایک امریکی سینیٹر پر  تقریب  کے دوران فائرنگ ہوئی ہے جس کے بعد ایک افراطفری کا ماحول بن جاتا ہے اسی دوران میگی کو اپنے ذرائع سے پتا لگتا ہے کے مقتولہ ذندہ ہے جبکہ دوسری طرف تمام ادارے اس کی حلاکت کی تصدیق کردیتے ہیں ۔ اسی دوران ریز جو ما لکن کا بیٹاہے اسٹوڈیو میں داخل ہوتاہے اور ول کو ہلاک ہونے کی خبر دینے کے لیے  کہتا ہے جبکہ ول کا  اس کی ہلاکت کی خبر نہیں دیتا ۔اور ڈاکٹروں کی طرف سے خاتون کی سرجری شروع ہونے کا اعلان کرتا ہے ۔اس طرح  سنسنی  خیز قسط  کا اختتام ہوتا ہے

Assignment No. 4 – Review Episode 4 Of Newsroom

THE NEWSROOM EPISODE 4 SEASON 1

جیسے جیسے کہانی آگے بڑھتی جاتی ہے ویسی ویسی اور بھی بھرپور حرکات سامنے نظر آتی ہے۔نیوز رو م کی چوتھی قسط میں نئے سال کی آمد میں نیوایئر نائٹ منائی جاتی ہے جس میں ول کمرے میں بیٹھ کر اکیلے سگریٹ پی رہے ہیں،میکنزی کمرے میں داخل ہوتی ہے اور ول کو پارٹی میں آنے کو کہتی ہے۔نینا ہاورڈ میگزین انٹرٹینمنٹ کی رپورٹر ہیں تو ول ان سے اچھی بات چیت کرنے کی کوشش کرتے لیکن وہ ناکام ہوجاتا اور نینا ول کے منہ پر شراب پھینک دیتی۔اس کے علاوہ ایک اور بات بہت عجیب ہوتی ہے کہ ول ایک اور خاتون کے ساتھ ڈیٹ پر جاتا ہے اور واپسی میں بارش ہوجاتی ہے تو وہ خاتون ول کے گھر آجاتی ہے۔ول اچانک دیکھتا ہے کہ خاتون کے پرس میں پسٹل ہوتی ہے ول فوراََ اس کے پرس سے پسٹل نکال کر اس میں سے گولیاں نکال کر خاتون کو دے دیتا ہے

Assignment No. 4 – Review Episode 4 Of Newsroom

فلم “دی نیوز روم ” کی چوتھی قسط کا مختصر تعارف

حوالہ فلم: “دی نیو روم  “۔۔”قسط نمبر “4

I WILL TRY TO FIX YOU
https://movieonline.tv/movies/the-newsroom-season-1-auw/the-newsroom-season-1-episode-4-i-ll-try-to-fix-you.html

تعاون:  “ایچ بی  او پروڈکشن “

فلم کے مصنف:آرون سورکن
ڈائریکٹر:ایلکس گریوز
میوزک:ایلکس ورمان

فلم کا اصل مرکزی کردار: تھومس  نیو مین

سی او پروڈیوسر:لہئیرن لہومین،اعلئ  بش

بااہتمام:ایلکس ویرمین

سن اشاعت:14دستمبر 2014
کاسٹ:جیف ڈینیل،ایمائلی موٹیمر،جون گلیگہر،علیسن پل
تھومس ساروسکی،دیو پاٹیل،اولیویا من ،سیم وائرسن

؎

            نیوز روم کی چوتھی قسط  کےمختصر حصہ میں  یہ دیکھا گیا  ہے کہ آخرصحافت میں  کن بنیادی ذمے داریوں کا خیال رکھنا کتنا ضروری  ہے جبکہ دوسری جانب فلم “دی نیورروم ” میں مغربی تہذہب میں  صحافت کو مختلف زوایے میں پیش  کیا گیا ہے    فلم دی نیوزروم کے پہلے حصہ میں   نجی ٹی چینل “اے سی این “کے ڈائریکٹر نیو ز کے  زیر اہتمام  “نیوایئر نائٹ پارٹی” منعقد کی جاتی ہےاو  اس پارٹی میں  ادارے میں کام کرنےوالے صحافیوں کے  دوست احباب ،عزیز اقارب  اور دوسرے ابلاغی اداروں میں کام کرنیوالے کو   مدعو کیاجاتا ہےکہ وہ اس پارٹی میں ضرور شریک ہوں، اسی پارٹی کے دوران فلم دی نیوز روم کے مرکزی کردار   ا”نیوز اینکر”اپنے روم میں بیٹھے سیگریٹ پیکر نئی اسٹوری کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہے۔ جب  فلم میں اداکاری  کے جوہر دکھانے والی پڑوڈیوسر مکینزی ول کو پارٹی میں شرکت کی دعوت دیتی ہے ۔ ول کمرے سے باہر آکر سلون کے مشورے پر پارٹی میں آتے ہیں  اسی دوران  نیوز اینکر نینہ ہاورڈ جو ایک میگزین میں بحیثیت  انٹرٹینمنٹ کی رپورٹر  کی  خدمات سر انجام دے رہی ہوتی ہے ، ول نینا سے گفتگو کے مواقعے پراسے اپنے نظریات اور خیالات کا اظہار کرتے  ہے  جبکہ جس میں وہ ناکام ہوجاتے ہیں اور نینا ان پر شراب پھینک دیتی  ہے  اگلے روز کے صبح   ہی    نجی ٹی وی چینل کے

چیف  ایگریکٹو فوری   نیوز اینکر ول کو طلب کرتے ہوئے  غم و غضہ کا اظہار کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب  نیوز اینکر   کےخلاف منفی پڑوپیگنڈا  پر مبنی خبر سے متلق بتاتے ہیں ،چارلی اسکنر ول میکوی پر غصہ ہوتا ہے اس کے بعد پروگرام کی میٹنگ ہوتی ہے جس میں ول اور میکنزی گزشتہ برس رہ جانے والی خبروں پر نظر ثانی کرتے ہیں ۔

فلم کے دوسری حصہ میں سابق امریکی صدر  باراک اوبا ما  کے دورے اقتدار میں  بھارت کا 3 روزہ دورا کرتے ہے   ۔جس کے بعد ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا جاتا ہے کہ 2011میں غیر قانونی طورپر بھارت اور امریکا کے درمیان جوہری ہتھیاروں اور دیگر ایٹمی یادشتواں کی خرید وفروخت پر دستخط ہوتے ہیں  لیکن ان تمام خبروں کی  کوئی تصدیق  نہیں کرتا کیونکہ اس خبر میں کوئی  حقیقت  نہیں ہوتی   اور یہ اسٹوری پر  خاتون صحافی میگی کام کر کررہئ ہوتی ہے  اوراس خبر  سے متعلق کوئی دستاویزات  بھی سامنے نہیں آتے ،جس کی بناہ پر وائٹ ہاؤس نے بھی اس بھی جاری کردہ  بیان کے مطابق یہ  ایک جھوٹ پر مبنی رپورٹ قراردیا تھا جس کا کوئی ذرائع موجود نہیں ہوتا۔

فلم کے دوسرے حصہ میں  یہ   بھی دیکھا گیا ہے  کہ ول کے پاس چارلی اسکنر کی کال آتی ہے کہ صبح ہوتے ہوتے ہی جلد از جلد آفس آجائے میکینزی تاکہ معاملے کا جائزہ لیتے ہیں جس سے یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ کہ یہ نیوزاینکر کو گھناؤ نا کھیل  پیش کرکے ایک سوچی سمجھی سازش  کے تحت پھنسنا چاہتی تھی ، اسی دوران انہیں اندیشہ ہوتا ہےکہ  اس تقریب کے دوران ان کو  اپنے ذرائع سے پتا چلتا ہے امریکی پارلیمنٹ کے نامور سینیٹرپر تقریب کے مواقع پر  فائرنگ ہوتی ہے اسی دوران میگی کو اپنے خفیہ ذرائع سے خبر ملتی ہے کہ کے زخمی  حالت میں اسپتال  میں موجود  ہے اور زندہ   ہے جبکہ دوسری طرف تمام قانون نافذ کرنے والےکی جانب سے خاتون کی ہلاکت کی با ضابطہ  طور پر کوئی تصدیق نہیں کرتا  لیکن صحافی کے ذرائع اس معاملے  کی تحقیقات کرتے  ہیں۔

Assignment No. 4 – Review Episode 4 Of Newsroom

نیوز روم چوتھی قسط تبصرہ

ابتدائیہ:

زیر غور تبصرہ نیوز روم کی چوتھی قسط کا ہے۔ جسکا براہ راست ربط گزشتہ قسط سے ہے جس میں چارلی اسکنر اور چینل مینجمینٹ کی میٹنگ ہوئی تھی اور ول میکوی کوانتبا ہ جاری کردیا گیا تھا کہ اگروہ اپنی حرکات سے بعض نہ آیا تو اسے نوکری سے برخآست کردیاجاَئے گا۔

آغاز:

اس قسط کا آغآز ہوتا ہے  جہاں اے سی این کے نیوز روم  میں نئے سال کی آمد کے لیے نیو ائر نائٹ پارٹی کا انعقاد کیاگیا ہے ،جس میں چینل  کا اسٹآف اورانکے دوست بھی شریک ہیں، رقص و سرور کی سی محفل ہے۔

ول میکوی اپنے کمرے میں بیٹھے تنہا سیگریٹ نوشی کررہے تھے،  کہ اچانک مکینزی کمرے میں آتی ہے اور  ول کو ویڈ سے ملنے کا کہتی ہے،  ویڈکانگریس مین کے سیکٹریٹری ہیں،اوران دونوں کے درمیان حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے ٹیکس کے مدعے پربات ہوتی ہے۔ مکینزی کمرے میں دوبارہ آتی ہے اور ول کو پارٹی میں جانے کا کہتی ہے۔ پارٹی کے دورا ن جم کیفر گزشتہ برس نہ دکھائ جانے والی خبروں کی اسٹوری تیار کررہا ہوتا ہے۔ول سلون کے مشورے پر پارٹی میں موجود نینہ ہاورڈ سے ملتا ہے اپنا تعارف کرواتاہے۔ نینہ میگزین رپورٹر ہیں اور سنسنی یا خفیہ قسم کی خبریں چھاپتی ہے۔، ول اپنا تعرف کرنے کے بعداس کے بارے میں جانتا ہے،اسی گفتگوکے دوران ول اسےاپنے نظریات آمادہ کرنا چاہتا ہے جسمیں وہ ناکام ہوتاہے۔ اور نینا غصہ میں اس پرشرا ب پہینک دیتی ہے۔

اگلے دن اس واقعے کو نینہ اپنے میگزین میں شائع کردیتی ہے جس پر چارلی اسکنر،ول میکوی سے تفصیل مانگتا ہےاور ول کواس واقع کی تردید کرنے کے لئے کہتا ہے جس کو ول نہیں مانتا،پروگرام کے حوالے سے میٹنگ ہوتی ہے جس میں ول اور میکنزی گزشتہ برس اے سی این پر نہ دکھائ جانے والی خبروں پرنظرثانی کرتے ہٰیں جس میں اوبامہ کا انڈیا کا دورہ اوراوبامہ انتظامیہ کی اصلحہ پر پابندی کے اقدامات پر مباحثہ ہوتاہے۔

ول ایک اورخاتون کے ساتھ ڈیٹ پرجاتا ہے جہاں سے واپسی پرول کو اس کے پرس سےپستول ملتی ہے جس کی گولیاں نکال کروہ اسے خالی کر کے دے دیتا ہے، وہ عورت اسکو اپنی حفاظت کے لیے ول کی طرف تان کر کھڑی ہو جاتی ہے جسے ول ایک جھٹکے میں حاصل کر لیتا ہے یہ بات ول اگلے دن وہ سولن سے کرتا جس میں وہ اسے آئندہ ملنے سے منع کردیتی ہے ۔اس کے بعد ول کی سولن کے ذریعے سے ایک اور خاتون سے ملاقات ہوتی ہے جہاں نینہ ہاورڈ کا تزکرہ ہوتا ہے اور ول نینہ کی مخالفت کرتا ہے اور دونوں کے درمیان بحث ہوجاتی ہے۔ ہفتہ کی صبح 7بجے ول آفس پہنچتے ہیں جہاں نیوز نائٹ کی پوری ٹیم آفس میں موجود ہوتی ہے ۔ چارلی ، ول اور ڈون ایک الگ کمرے میں معاملے کا شروع سے جائزہ لیتے ہیں جس سے یہ واضح ہوتی ہے کہ یہ سب ول کے خلاف ایک سازش تھی اور ول کو پھنسایاگیا ہے۔ اسی استشناء میں میگی کمرے میں داخل ہوتی ہے اور میکنزی کوایک امریکی سینیٹرپرفائرنگ کی خبر دیتی ہے جس سے افراتفری پیدا ہوجاتی ہے۔ میگی کو اپنے ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ مقتولہ ذندہ ہے جبکہ دوسری طرف تمام چینلزاسکی ہلاکت کی تصدیق کردیتے ہیں ۔ اسی دوران مالکن کا بیٹا ریز اسٹوڈیو میں داخل ہوتاہے اور ول کوسینیٹر کے ہلاک ہونے کی خبر دینے کا کہتا ہے جبکہ ول کے رپورڑرز اس کو مسترد کردیتے ہیں۔اور ڈاکٹروں کی طرف سے خاتون سینیٹرکی سرجری شروع ہونے کا اعلان ہوتا ہے۔ اس طرح قسط کا اختتام ہوتا ہے۔

حاصل سبق:

اس قسط میں سب سے اہم نقطہ یہ بتایا گیا ہے کہ کسی بھی نیوز روم میں کام کرنے والے شخص کے پاس قیمتی اور مستند بھرپور بھروسہ مند ذرائع کا ہونا سب سے لازمی چیز کیونکہ جتنے بہتر ذرائع ہوتے ہیں اتنی ہی بہتر خبر ہوتی ہے۔

Assignment No. 4 – Review Episode 4 Of Newsroom

Newsroom ep: 4 session 1

نیوز روم کے 3 قسط میں
نئے سال کی آمد کے لیے نیو پارٹی منائی جا رہی ہے ،جس میں چینل میں کام کرنے والےلوگوں کے دوست بھی مدعو ہیں ، اسی دوران ول میکوی اپنے روم میں بیٹھے اکیلے سیگریٹ پی رہا ہے ، میکنزی مکیل ول کو پارٹی جوان کرنے کا کہ کر چلی جاتی ہے ۔
ول میکوی کی پارٹی میں آئی نینہ ہاورڈ سے ملاقات ہوتی ہے جو ایک میگزین میں انٹرٹینمنٹ رپورٹر ہے، ول بات چیت کے دوران ول اسے اپنے نظریات پر نینا کو آماد کرنا چہاتا ہے جس میں وہ ناکام ہو جاتے ہیں اور نینا ان پر شرا ب پہنک دیتی ہے
اگلےروز یہ بات انٹرٹینمٹ میگزین میں شائع ہوتی ہے جس پر چارلی اسکنر ،ول کو اپنا بیان دینے کو کہتا ہے جس کو ول منع کر دیتا ہے
پروگرام کی میٹنگ ہوتی ہے جس میں ول اور میکنزی گزشتہ برس رہ جانے والی خبروں پر نظر ثانی کرتے ہٰیں جس میں اوبامہ کا انڈیا کا دورہ اور اوبامہ انتظامیہ کی اصلحہ پر پابندی کو دیکھتے ہیں
ول میکوی کئ خواتین کے ساتھ ڈیٹ پر جاتا ہے جہاں اسے نینا ہاورڈ کے واقع پر منہ کی کہانی پڑتی ہے اس طرح کے واقعات سے ول کو رات بھر نیند نہیں آتی 7بجے ول کو چارلی اسکنر کی کال آتی ہے کہ 9بجے تک آفس آجائے ۔ آفس پہنچنے پر چارلی ایک کمرے میں لے جاتا ہے جہاں ڈون ۔ میوکوی۔ مل کر معملے کا شروع سے جائز لیتے ہیں جس سے یہ ثابت ہو تا ہے کہ یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش تھی جس میں ول میکوی کو پھانسا گیا ہے ۔ اسی دودان میگی انیہں ٹکسن میں امریکی سینٹر پر فائرنگ کی خبر دیتی ہے بریکنگ کے دوران تمام نیوز چینل سینٹر کی حلاکت کیخبر چلا دیتے ہیں۔ اسی دوران ریز جو ملکن کا بیٹ اسٹوڈیو میں داخل ہوتاہے اور ول کو ہلاک ہونے کی کہتا ہے جبک ول کا رپورڑر اس کو مسترد کردیتا ہے ۔اور ڈاکٹروں کی طرف سے خاتون کی سرجری شروع ہونے کا اعلان کرتا ہے ۔اس طرح ایک سنسی قسط اختتام ہوتی ہے

Assignment No. 4 – Review Episode 4 Of Newsroom

The news room review season 1 ep 4

نیوز روم کی چوتھی قسط میں نیو ایئر نائٹ پارٹی منائی جا رہی ہے، ادارے میں کام کرنے والوں کے دوست بھی موجود ہیں، اسی دوران ول میکوی اپنے روم میں بیٹھے سیگریٹ پیی رہے ہوتے ہیں اور مکینزی ول کو پارٹی میں آنے کا کہتی ہے۔ ول کمرے سے باہر آکر سلون کے مشورے پر پارٹی میں آتے ہیں پھر نینہ ہاورڈ جو ایک میگزین میں انٹرٹینمنٹ کی رپورٹر ہے، ول نینا سے بات چیت کے دوران اسے اپنے نظریات پر آمد کرنا چاہتے ہیں، جس میں وہ ناکام ہوجاتے ہیں اور نینا ان پر شراب پہنک دیتی جس کی خبر اگلے دن میگزین میں شائع ہوتی ہے پھر چارلی اسکنر ول میکوی پر غصہ ہوتا ہے اس کے بعد پروگرام کی میٹنگ ہوتی ہے جس میں ول اور میکنزی گزشتہ برس رہ جانے والی خبروں پر نظر ثانی کرتے ہیں، جس میں اوبامہ کا انڈیا کا دورہ اور اوبامہ انتظامیہ کی اصلحہ پر پابندی کے اقدامات کوکھنگالا جاتا ہے۔
ہفتے کی صبح 7بجے ول کے پاس چارلی اسکنر کی کال آتی ہے کہ 9بجے تک آفس آجائے جہاں ڈان میوکوی، معاملے کا جائز لیتے ہیں جس سے یہ ثابت ہو تا ہے کہ یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش تھی جس میں ول میکوی کو پھانسا یا گیا ہے، اسی دودان انہیں پتہ لگتا ہے کہ امریکی سینٹر پر تقریب میں فائرنگ ہوئی ہے اسی دوران میگی کو اپنے ذرائع سے پتا لگتا ہے کے مقتولہ زندہ ہے جبکہ دوسری طرف تمام ادارےخاتون کی حلاکت کی تصدیق کردیتے ہیں، اسی دوران ریز جو مالکن کا بیٹاہے وہ اسٹوڈیو میں داخل ہوتاہے اور ول کو ہلاک ہونے کی خبر دیتاہے، ول کا رپورٹر اسے مسترد کردیتا ہے اور ڈاکٹروں کو خاتون کی سرجری شروع کرنے کا اعلان کرتا ہے۔

Assignment No. 4 – Review Episode 4 Of Newsroom

"نیوز روم کی چوتھی قسط پر تبصرہ"

ٓ
آرون سورکن کی ٹیلی ویڑن سیریز”دی نیوز روم”۲۰۱۲میں ایچ بی او پرنشر کی گئی جس میں مرکزی کرداد جیف ڈینیل اور ایما ئلی مو ڑٹیمر نے ادا کیا۔ دی نیوز روم صحافت کے پیشے سے وابسطہ افراد کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ایک صحافی کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کی یہ بہترین عکاسی کرتی ہے۔

قسط کاآغازایک پارٹی سے ہوتا ہے جو نئے سال کے جشن کے موقع پر دفتر میں منائی جارہی ہوتی ہے۔تما م  اسٹاف اپنے اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کا لطف اٹھا نے میں مشغول ہوتے ہیں۔ جبکہ ول میک تنہاکمرے میں کسی سوچ میں گم  ہوتے ہیں۔میکیزی کے کہنے پر وہ پارٹی میں تو آجاتے ہیں، مگر وہاں بھی انہیں کوئی ساتھ دینے والا نہیں ملتا اتنے میں سلون سابتھ ان کو نینا نامی خاتون جو کہ گوسپ پر تحریریں لکھتی ہے اس کے پاس جاکر  گفتگو کرنے کا مشورہ دیتی ہے ۔

ول میک نینا کے پاس جاکر اسے اپنا تعارف کرواتا ہے اور بات چیت کا آغاز کرتا ہے  اسی دوران میک نینا کے پیشے کو لیکر کچھ ایسی باتیں کر دیتا ہے جو نینا کو بہت ناگوار گزرتی ہیں اوروہ غصہ میں آکر اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا مشروب کا جام ان پر اچھال کے چلی جاتی ہے اور اگلے ہی روز ول میک سے متعلق اخبار میں تحریر لکھ دیتی ہے۔ جبکہ دوسری طرف ڈان اس فکر سے پریشان ہوکر کہ کہیں میگی اور جم کے درمیان رغبت نا بڑھ جائے وہ میگی کی روم میٹ کی ملاقات جم سے کرواکر ان کے درمیان تعلقات قائم کردادیتا ہے جو کہ میگی کی طبیعت پر گراں گزرتاہے۔

دل میک اپنے پروگرام میں امریکی صدر باراک اوبامہ کے بھارت کے دورے پر خرچ ہونے والی رقم کو اپنے پروگرام میں زیر بحث لاتا ہے۔ جبکہ نیل دفتر کے تما م ساتھیوں کو بگ فٹ ریسرچ سے معلق آگاہ کرتا ہے، مگر کوئی اس کی بات کو سنجیدگی سے لیتا نظر نہیں آتا۔اس قسط میں اصل موڑ اس قت آتا ہے جب یہ خبر آتی ہے کہ کانگریس کی خاتون سینیڑ کو گولی مار کر ہلا ک کردیا ہے ۔تما م نیوز چینلزبشمول فاکس اور اے بی سی نیوز سمیت خاتون سینیٹر کی ہلاکت کی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کرتے ہیں جبکہ اے سی این نیوز ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ہوئے دوسرے چینلز کی دیکھا دیکھی کیے  بغیر خاتون سینیڑکی ہلاکت کے بجائے خاتون سینیٹر پر فائرنگ کی خبر چلاتا ہے جسکہ باعث ول پر دباﺅ بھی ڈالا جاتا ہے مگر چارلی اور اس کی ٹیم بغیر ڈاکڑزکی تصدیق کے سینیٹر کی ہلاکت کی خبر چلانے سے گریز کرتے ہیں تاہم بعد ازاں اس بات کی تصدیق ہوجاتی ہے کہ سینیڑابھی حیات ہیں۔

Assignment No. 4 – Review Episode 4 Of Newsroom