Tags » Attacks

شام: نامعلوم افراد کے حملے میں حماس رہ نما شہید


شام میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ایک سرگرم رہ نما یحییٰ حورانی المعروف ابو صہیب کو دارالحکومت دمشق میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ ’’یرموک‘‘ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے۔ دوسری جانب حماس نے حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’’اے ایف پی‘‘کے مطابق یحییٰ حورانی کل سوموار کو پناہ گزین کیمپ کے اسپتال کی طرف آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔
اے ایف پی کے مطابق واقع پر حماس نے گہرے دکھ کا اظٖہار کرتے ہوئے اپنے اہم رکن کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ حورانی پناہ گزین کیمپ کے اسپتال میں مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے افراد کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد اور دیکھ بحال کررہے تھے۔آخری اطلاعات تک کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی اور نہ حماس نے کسی پر براہ راست اس حملے کا الزام عاید کیا ہے۔ البتہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو صہیب کا قتل ایک مجرمانہ اور بزدلانہ کارروائی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یرموک پناہ گزین کیمپ کے مکینوں میں سے بعض نے القاعدہ کی ذیلی تنظیم’’النصرہ فرنٹ‘‘ کو اس کا ذمہ دار قراردیا ہے جبکہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ حماس رہ نما پرقاتلانہ حملہ ’’جیش الحر‘‘ نے کیا ہے۔خیال رہے کہ شام کے محصور پناہ گزین کیمپ میں میں سرگرم کسی امدادی کارکن کے قتل کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ ماضی میں بھی اس طرح کے کئی واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔
شام میں انسانی حقوق کی صورت حال کی مانیٹرنگ کرنے والے ادارے کے سربراہ رامی عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ ہفتوں سے یرموک کیمپ میں کئی گروپ اپنااپنا اثرو رسوخ قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان گروپوں میں سر فہرست ’’اکناف بیت المقدس‘‘ نامی تنظیم بھی شامل ہے جسے حماس کا حامی خیال کیا جاتا ہے۔
حماس کے علاوہ یرموک پناہ گزین کیمپ میں دولت اسلامیہ ’’داعش‘‘ اور النصرہ فرنٹ کے حامی بھی سر اٹھا رہے ہیں۔ یہ تمام گروپ ایک دوسرے پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ ان کے حامیوں کے درمیان کئی خون ریزی جھڑپیں بھی ہوچکی ہیں۔

Syria

علی صالح کی وفادار فورسز کی عدن کی جانب پیش قدمی



ویڈیو

http://vid.alarabiya.net/2015/03/30/h_3003/school-3003.mp4

العربیہ نیوز چینل نے اطلاع دی ہے کہ یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز جنوبی شہر عدن کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں۔ یمن کے دارالحکومت صنعا پر قابض حوثی شیعہ باغیوں نے حالیہ مہینوں کے دوران علی عبداللہ صالح کی وفاداروں فورسز کے ساتھ اتحاد قائم کر لیا ہے اور وہ اب صدر عبد ربہ منصور ہادی کے تحت سرکاری سکیورٹی فورسز کے خلاف لڑرہے ہیں۔العربیہ نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سابق صدر اور حوثیوں کی فورسز عدن سے تیس کلومیٹر دور رہ گئی ہیں اور ان کی پیش قدمی کے ساتھ ساتھ حوثی ملیشیا کی اتحادی ایک بریگیڈ نے شہری علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔اس سے چند گھنٹے پہلے بھی انھوں نے الضالع کے علاقے میں بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عدن کے شمال میں واقع شہر الضالع میں بمباری کے بعد مقامی لوگ وہاں سے اپنا گھربار چھوڑ کر جارہے ہیں۔الجلیلہ کے علاقے میں مقامی قبائلیوں اور حوثیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔قبل ازیں اتوار کو یمن کے جنوبی صوبے شبوۃ میں مقامی قبائلیوں نے حوثیوں اور علی صالح کے وفاداروں پر جوابی حملے کیے تھے اور انھوں نے حملہ آور پچاس جنگجوؤں کو ہلاک کردیا تھا۔

اس دوران سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعا اور شمالی شہروں میں حوثی باغیوں پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان حملوں میں صنعا اور صعدہ میں حوثی ملیشیا کے اسلحے کے متعدد ڈپوؤں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

Yemen

Blood Sugar and Heart Attacks! | Diabetes and Heart


Heart attack are a standout amongst the most genuine muddlings of Type 2 diabetes,
http://bit.ly/1HgyjqH

Blood Sugar and Heart Attacks! | Diabetes and Heart


Heart attack are a standout amongst the most genuine muddlings of Type 2 diabetes,
http://bit.ly/1HgyjqH

Blood Sugar and Heart Attacks! | Diabetes and Heart


Heart attack are a standout amongst the most genuine muddlings of Type 2 diabetes,
http://bit.ly/1HgyjqH

Blood Sugar and Heart Attacks! | Diabetes and Heart


Heart attack are a standout amongst the most genuine muddlings of Type 2 diabetes,
http://bit.ly/1HgyjqH

Blood Sugar and Heart Attacks! | Diabetes and Heart


Heart attack are a standout amongst the most genuine muddlings of Type 2 diabetes,
http://bit.ly/1HgyjqH