Tags » Brand Marketing

​#سٹیفن_ہاکنگ .....!(دور حاضر کا آئن سٹائن)

Posted on 26 may 2017 by ubaid parsa


سٹیفن ہاکنگ اس وقت آئن سٹائن کے بعد دنیا کا سب سے بڑا سائنسدان ہے، اسے دنیا کا سب سے ذہین شخص بھی کہا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں چودہ سو سال پہلے فرمایا تھا، یہ کائنات ابھی نامکمل ہے اور دنیا میں روزانہ نئے سیارے جنم لے رہے ہیں۔ قرآن مجید کی اس تھیوری کو سٹیفن ہاکنگ نے ثابت کیا تھا۔ اس نے کائنات میں ایک ایسا ” بلیک ہول ” دریافت کیا جس سے روزانہ نئے نئے سیارے جنم لے رہے ہیں، اس نے اس بلیک ہول میں ایسی شعاعیں بھی دریافت کیں جو کائنات میں بڑی بڑی تبدیلیوں کا باعث بن رہی ہیں، یہ شعاعیں سٹیفن ہاکنگ کی مناسبت سے ” ہاکنگ ریڈایشن ” کہلاتی ہیں …!

وہ فزکس اور ریاضی کا ایکسپرٹ ہے اور دنیا کے تمام بڑے سائنسدان اسے اپنا گرو سمجھتے ہیں لیکن یہ اس کی زندگی کا محض ایک پہلو ہے، اس کا اصل کمال اس کی بیماری ہے، وہ ایم ایس سی تک ایک عام درمیانے درجے کا طالب علم تھا، اسے کھیلنے کودنے کا شوق تھا، وہ سائیکل چلاتا تھا، فٹ بال کھیلتا تھا، کشتی رانی کے مقابلوں میں حصہ لیتا تھا اور روزانہ پانچ کلومیٹر دوڑ لگاتا تھا۔ وہ 1963ءمیں کیمبرج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہا تھا، وہ ایک دن سیڑھیوں سے نیچے پھسل گیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا وہاں اس کا طبی معائنہ ہوا تو پتہ چلا وہ دنیا کی پیچیدہ ترین بیماری ” موٹر نیوران ڈزیز ” میں مبتلا ہے …!
یہ بیماری طبی زبان میں ” اے ایل ایس ” کہلاتی ہے۔ اس بیماری کا دل سے تعلق ہوتا ہے، ہمارے دل پر چھوٹے چھوٹے عضلات ہوتے ہیں، یہ عضلات ہمارے جسم کو کنٹرول کرتے ہیں، اس بیماری کے انکشاف سے پہلے سائنسدان دماغ کو انسانی جسم کا ڈرائیور سمجھتے تھے لیکن بیسویں صدی کے شروع میں جب ” اے ایل ایس ” کا پہلا مریض سامنے آیا تو پتہ چلا انسانی زندگی کا مرکز دماغ نہیں بلکہ قلب ہے اور دنیا کے تمام مذہب ٹھیک کہتے تھے انسان کو دماغ کی بجائے دل پر توجہ دینی چاہئے۔

دل کے یہ عضلات ” موٹرز ” کہلاتے ہیں اگر یہ ”موٹرز“ مرنا شروع ہو جائیں تو انسان کے تمام اعضا ایک، ایک کر کے ساتھ چھوڑنے لگتے ہیں اور انسان خود کو آہستہ آہستہ مرتے دیکھتا ہے۔ اے ایل ایس کے مریض کی زندگی دو سے تین سال کی مہمان ہوتی ہے، دنیا میں ابھی تک اس کا کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا …!
سٹیفن ہاکنگ 21 سال کی عمر میں اس بیماری کا شکار ہوا تھا، سب سے پہلے اس کے ہاتھ کی انگلیاں مفلوج ہوئیں، پھر اس کے ہاتھ، پھر اس کے بازو، پھر اس کا بالائی دھڑ، پھر اس کے پاﺅں، پھر اس کی ٹانگیں اور آخر میں اس کی زبان بھی اس کا ساتھ چھوڑ گئی۔ یوں وہ 1965ء میں ویل چیئر تک محدود ہو گیا، پھر اس کی گردن دائیں جانب ڈھلکی اور دوبارہ سیدھی نہ ہو سکی۔ وہ 1974ءتک خوراک اور واش روم کیلئے بھی دوسروں کا محتاج ہو گیا۔ آج اس کے پورے جسم میں صرف پلکوں میں زندگی موجود ہے، یہ صرف پلکیں ہلا سکتا ہے …!
ڈاکٹروں نے اسے 1974ء میں”گڈ بائی“ کہہ دیا لیکن ہاکنگ نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ اس نے زندہ رہنے، آگے بڑھنے اور اس معذوری کے باوجود دنیا کا سب سے بڑا سائنسدان بننے کا فیصلہ کیا چنانچہ اس نے ویل چیئر پر کائنات کے رموز کھولنا شروع کئے تو سائنس حیران رہ گئی۔ کیمبرج کے کمپیوٹر سائنسدانوں نے ہاکنگ کیلئے ”ٹاکنگ“ کمپیوٹر بنایا، یہ کمپیوٹر اس کی ویل چیئر پر لگا دیا گیا، یہ کمپیوٹر اس کی پلکوں کی زبان سمجھتا ہے، سٹیفن اپنی سوچ کو پلکوں پر شفٹ کرتا ہے، پلکیں ایک خاص زاویے اور ردھم میں ہلتی ہیں، یہ ردھم لفظوں کی شکل اختیار کرتا ہے، یہ لفظ کمپیوٹر کی سکرین پر ٹائپ ہوتے ہیں اور بعد ازاں سپیکر کے ذریعے نشر ہونے لگتے ہیں چنانچہ سٹیفن ہاکنگ دنیا کا واحد شخص ہے جو اپنی پلکوں سے بولتا ہے اور پوری دنیا اس کی آواز سنتی ہے …!
سٹیفن ہاکنگ نے پلکوں کے ذریعے اب تک بے شمار کتابیں لکھیں، اس نے ”کوانٹم گریوٹی“ اور کائناتی سائنس (کاسمالوجی) کو بے شمار نئے فلسفے بھی دئیے، اس کی کتاب ”اے بریف ہسٹری آف ٹائم“ نے پوری دنیا میں تہلکا مچا دیا تھا، یہ کتاب 237 ہفتے دنیا کی بیسٹ سیلر کتاب رہی اوردنیا بھر میں ناول اور ڈرامے کی طرح خریدی اور پڑھی گئی …!
سٹیفن ہاکنگ نے 1990ءکی دہائی میں ایک نیا کام شروع کیا، اس نے مایوس لوگوں کو زندگی کی خوبصورتیوں کے بارے میں لیکچر دینا شروع کئے، دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں، ادارے اور فرمز ہاکنگ کی خدمات حاصل کرتی ہیں، ہاکنگ کی ویل چیئر کو سینکڑوں، ہزاروں لوگوں کے سامنے سٹیج پر رکھ دیا جاتا ہے اور وہ کمپیوٹر کے ذریعے لوگوں کو بتاتا ہے کہ :

” اگر میں اس معذوری کے باوجود کامیاب ہو سکتا ہوں، اگر میں میڈیکل سائنس کو شکست دے سکتا ہوں، اگر میں موت کا راستہ روک سکتا ہوں تو تم لوگ جن کے سارے اعضاء سلامت ہیں، جو چل سکتے ہیں، جو دونوں ہاتھوں سے کام کر سکتے، جو کھا پی سکتے ہیں، جو قہقہہ لگا سکتے ہیں اور جو اپنے تمام خیالات دوسرے لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں وہ کیوں مایوس ہیں ……! ”
دوستوں چلتے، چلتے ہمیشہ کی طرح وہ ہی ایک آخری بات عرض کرتا چلوں کے اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ، کہانی یا تحریر وغیرہ اچھی لگا کرئے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سے زحمت فرما کر اپنے دوستوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے، یقین کیجئے کہ اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردا تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو ….!

جزاک اللہ خیرا کثیرا ..

Brand & Marketing

Career start

Weeks passed, day after day arose a zillion thoughts, a zillion ideas and even a zillion regrets which pushed me even further back trying to grab my goal just 65211045689 KMs ahead. 390 more words

​Pizza Hut® Pakistan, to be the first international food chain to sign an MFA and launch an IPO

Posted May 19, 2017 by ubaid parsa

In an event held at the US Consulate, MCR (franchisee of Pizza Hut® Pakistan) announced signing an initial public offering and master franchise agreement and IPO proposal. 190 more words

Brand & Marketing

AMAZING Discount Offers at Sastaticket

Sastaticket.pk (Pvt.) Ltd. is an online travel portal that aims at making traveling a convenient and stress-free affair for the average Pakistani. Sastaticket.pk is proud to consistently offer the cheapest rates on domestic and international hotels and flight tickets in the market. 241 more words

Brand Marketing

I AM KARACHI brings the Second IAK Talks to IBA.

Posted May 25th, 2017 by ubaid parsa
Karachi: I AM KARACHI (IAK) invited the intelligentsia of Karachi to attend the second edition of the IAK Talks at the JS Auditorium, IBA, City Campus. 692 more words

Brand & Marketing

Hemani Herbals joins hands with renowned TV Anchor Waseem Badami to launch WB products and stores in Karachi

Posted May 21, 2017: by ubaid parsa

Hemani herbals and Waseem Badami launched here today the Waseem Badami natural health and beauty products line that meets the daily organic shopping needs of every shopper interested in avoiding artificial products, be it for skin and hair care, or their diet. 407 more words

Brand & Marketing

Aishwarya Rai Struck a Storm at Cannes

Bollywood superstar and former Beauty Queen Aishwarya Rai strikes a storm at Cannes Film Festival red carpet, looking ravishing in a Cinderella- esque couture gown by Michael Cinco. 124 more words

Brand & Marketing