Tags » Election Commission Of Pakistan

صرف امیدوار ہی نہیں سرکار بھی باباجان سے خوف زدہ

کراچی (علی احمد جان) ہنزہ حلقہ نمبر 6 کے امیدواران ہی نہیں بلکہ صوبائی بھی باباجان سے خوف زدہ ہے۔ صحافی کو باباجان کا انٹرویو لینے کی اجازت نہین دینا اس کی واضع مثال ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر گلگت بلتستان کے سینئیر صحافی عبدالرحمن بخاری نے لکھا ہے کہ انھوں نے عوامی ورکرز پارٹی کے اسیر رہنما اور ہنزہ حلقہ نمبر 6 کے امیدوارکامریڈ باباجان کا انٹرویو لینے کے لیے چیف الیکشن کمیشنر.سکریٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سے اجازت طلب کی تھی مگر انھیں اجازت نہیں ملی۔ عبدالرحمن بخاری نے مزید لکھا ہے کہ تمام امیدواران بالواسطہ اور میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام کو عوام تک پہنچا رہے ہیں اور انتخابی مہم چلا رہے ہیں مگر کامریڈ باباجان کو اس سہولت سے محروم رکھا گیا ہے۔ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ بابا جان کو انتخاب لڑنے کی اجازت دی گئی ہے تو اس کو اپنی آواز میڈیا کے زریعے حلقے کے عوام تک پہنچانے سے حکومت اور انتظامیہ کو خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے دیگر امیدوار آزادی سے انتخابی مہم چلارہے ہیں بابا جان کو میڈیا کے ذریعے اپنا پیغام دینے کی سہولت دئیے بغیر الیکشن شفاف نہیں ہوسکتے

News

What are Forms 14 and 15?

Media pundits have been raging on about forms 14 and 15, after the judicial commission furthered its inquiry into the alleged rigging in the 2013 general elections. 486 more words

Politics