Tags » Enjoy Your Life

کامیاب اور بہتر زندگی کے 10 راز

ہر انسان اپنی زندگی کو کامیاب بنانا چاہتا ہے۔ آئیے آپ کو کامیاب اور بہتر زندگی کے 10 راز بتائیں۔

پیار اور گرم جوشی

محبت کو ’’فاتح عالم‘‘ کہا جاتا ہے یعنی آپ محبت سے دنیا فتح کر سکتے ہیں۔ اپنے کسی بڑے دشمن کی جانب جب آپ محبت کا پیغام لے کر جائیں گے تواس کے لیے بھی انکار کرنا یا دھتکار دینا آسان نہیں ہو گا۔ بہت سوں کے لیے ایسا کرنا قریب قریب ناممکن ہو جاتا ہے۔ لہٰذا پیار کرنا سیکھیں۔ گرد ونواح میں اور خاندان میں جتنے بھی افراد ہیں ان سے پیار کریں۔ ان میں اگر کوئی آپ کو رنجیدہ یا مایوس نظر آئے کم از کم اس سے پیار سے پیش آئیں، اس سے اس کی کیفیت بہت جلد بدل جائے گی۔ لوگوں کو خوش مزاجی اور گرم جوشی سے ملیں۔ کہا جاتا ہے کہ صرف پیار کر کے آپ دنیا کے طاقت ور ترین انسان بن سکتے ہیں۔

تعریف و تشکر

لوگوں کی کھل کر تعریف کر کے ان کا دل جیتا جا سکتا ہے۔ جب کسی معمولی سے معمولی خدمت کے بدلے میں آپ کسی کو ’’آپ کا شکریہ‘‘ جیسے الفاظ کہتے ہیں تو وہ آپ کا گرویدہ بن سکتا ہے۔ ایسا کر کے نہ صرف آپ کو مسرت ہو گی بلکہ آپ کا مخاطب بھی خوشی محسوس کرے گا۔ زندگی شکر گزاری کے جذبے کے تحت بسر کریں۔

تجسس

ایک چھوٹے بچے کی طرح متجسس ہو جائیں۔ بوریت کا علاج تجسس ہے۔ تجسس پیدا کریں آپ کو زندگی سے پیار ہو جائے گا۔ تجسس آپ کو مطالعے، تحقیق اور مہم جوئی پر اکساتا ہے اور آپ کو دنیا کے نت نئے رنگوں سے واقفیت حاصل ہوتی ہے۔

جوش و جذبہ

جس میں جوش نہیں، ولولہ نہیں وہ شخص ناکام ہے۔ آگے بڑھنے، چیلنج کا مقابلہ کرنے اور چھا جانے والے آدمی میں یہ جذبات کسی حد تک ضرور پائے جاتے ہیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ بڑی اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ جوش پیدا کرنے کے لیے متحرک ہوں، بے کار مت بیٹھے رہیں اپنے جسم کی طاقت سے کام لیں۔ اعتماد سے بات کریں اور چاق و چوبند رہیں۔

ارادہ

اگر ارادہ ہی نہیں تو منزل کونسی اور آپ کہاں جائیں گے۔ آپ کی زندگی تو پھر جانوروں سے مماثل ہے۔ ایک سیدھی سادھی روٹین ، کھایا پیا ، سویا وغیرہ۔ آپ کا ارادہ ہی طے کرتا ہے کہ آپ نے کیا کرنا ہے۔ آپ کی منزل کیا ہے۔ ارادے کی اساس محبت و دلیری ہے جو آپ کو ارادے پر اکساتی ہے۔

لچک

مضبوط ارادے کے ساتھ ساتھ لچک کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ لچک ہونے سے مراد یہ ہے کہ آپ حالات کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال لیں۔ آپ میں برداشت کا مادہ ہو اور سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ جن حالات کو کنٹرول کرنے کے قابل نہیں ان سے سمجھوتا کرنا سیکھ لیں۔ اور کمال یہ ہے کہ آپ کے رویے میں لچک آ جائے۔ ایسا اگر ہو جائے تو آپ میں یقینا پیدا ہو گا۔۔۔اعتماد۔

اعتماد

اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ یہ بات جانتے ہیں کہ آپ میں کامیاب ہونے کی پوری پوری صلاحیت ہے۔ آپ ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور آپ کی سوچ مضبوط ہے۔ آپ ماضی میں بحرانوں سے نبٹتے رہے ہیں تو آپ میں یقینا خود اعتمادی ہو گی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ اس جذبے کو کمزور مت ہونے دیں، اسے مضبوط سے مضبوط تر بنائیں۔ خوف کا توڑ اعتماد ہے۔ اس کے لیے اپنے اندر قوت ارادی پیدا کریں اور ذہن صاف رکھیں۔ جس میں اعتماد پیدا ہو جائے وہ ایک سحر انگیز اور خوش کن شخصیت کا مالک بن جاتا ہے۔

خوش باشی

ہمیشہ اپنے چہرے پر پر سکون مسکراہٹ رکھیں۔ اس سے آپ کی شخصیت میں نکھار آ جائے گا۔ اب خوش باش رہنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آپ گرد وپیش سے بے نیاز ہو کر اپنی ذات میں گم ہو جائیں اور خوامخواہ خوش رہیں۔ اس کا مطلب یہ ہونا چاہیے کہ آپ ہر چیلنج کا ہنس کر سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آپ خوش رہنا اور خوش رکھنا جانتے ہیں۔ پرسکون اور خوش باش انسان اعصابی لحاظ سے بہت مضبوط ہوتا ہے۔ ایسے لوگ شاذ ہی ناکام ہوتے ہیں۔

صحت و طاقت

کامیاب انسان اپنی صحت کا بہت خیال رکھتا ہے۔ اس کا معدہ، جگر اور دیگر اعضا درست کام کرتے ہیں۔ نیند کے معاملے میں وہ اعتدال پسند ہوتا ہے۔ آپ بھی اگر چھ سے آٹھ گھنٹے کی نیند کے بعد اپنے آپ کو چاق و چوبند محسوس کرتے ہیں تو فوراً بستر چھوڑ دیں۔ ہمیشہ زود ہضم غذا استعمال کریں۔ جہاں تک ممکن ہو سکے آپ کی صحت ٹھیک رہے۔ اگر آپ صحت مند نہیں تو مندرجہ بالا نکات سے آپ فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے ۔ کمزور انسان زیادہ تر بیماریوں کے چکر میں پھنسے رہتے ہیں۔ مناسب ورزش کریں، صبح اٹھ کر گہرے سانس لیں تاکہ آکسیجن کی مناسب مقدار آپ کے دماغ میں جائے۔ خوامخواہ تھکن اپنے اوپر طاری نہ کریں ۔ ایک اچھا دماغ ہمیشہ اچھے جسم میں ہوتا ہے۔

مدد

کسی کے کام آ کر، کسی کی مدد کر کے آپ انسانیت کی مدد کرتے ہیں۔ آپ نیکی کرتے ہیں اور اپنے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔ آزما کر دیکھ لیں لوگوں کے کام آنے والے کی قدرت کسی نہ کسی بہانے سے مدد کرتی ہے۔ خبردار! اپنے آپ کو خرچ کر کے کسی کی مدد مت کریں۔ اپنا گھر دیکھ کر دوسری جانب دیکھیں۔ لوگوں کے مسائل حل کر کے، ان کے کام آ کر ہم ایک صحت مند اور کارآمد معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں اور کامیابی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ پیار اور چاہت کا جذبہ بے آرامی کو ختم کر دیتا ہے.

خوف کی فضا پر آپ تشکر کے جذبے سے بآسانی قابو پا سکتے ہیں، رنج و الم یا تکلیف میں آپ تجسس کا جذبہ کام میں لائیں۔ یہ تکلیف کے جذبے کو دور کرے گا۔ غصہ آئے تو دھیان اپنی منزل کی جانب مبذول کر دیں۔ ناکامی کے خیال کو ارادے سے شکست دیں۔ مایوسی کی صورت میں لچک کا مظاہرہ کریں اور تبدیلی لائیں۔ احساس جرم کو توبہ اور نیت سے ہرا دیں کہ دوبارہ ایسا نہیں ہو گا۔ اپنے آپ کو اگر ادھورا یا نامکمل سمجھ رہے ہیں تو خوشی محسوس کریں دوسروں کی خوشی میں شریک ہو کر۔

انتھونی رابنز

Health

It's the Little Things That Add Up To a Big Life

“Taking everyday little risks is good for us and is vital for our emotional and mental health, and our well being.”

For the rest of the article, “Is Regret Robbing You of Your Well-Being?” click on the photo. 6 more words

Mental Health

How to Live the Millionaire Lifestyle Without Being a Millionaire

A friend told me the story of how she had always wished to be a millionaire by the time that she was 40. Not long after that she realised that with the value of her home and business she actually was a millionaire. 500 more words

Australia

True Self-Care is Not What You Think!

For article, “Living a Life That You Don’t Have to Escape From,” click on photo.

Mental Health

Being Well Does Not Necessarily Mean Feeling Well

For article, “Living a Life That You Don’t Need to Escape From,” click photo.

Mental Health

Living a Life That You Don't Need to Escape From

Today, whatever you do with your day, take time to something that helps you to recharge. If we wait until things are just right before we will take care of ourselves, we may never do it.  374 more words

Mental Health

Is Regret Robbing You of Your Well Being?

You cannot out-smart regret, but you can out-live it

____

You cannot unmake your past, but your past can unmake you. You are unmade by regret, by rumination and when you reject the opportunities that make you come alive. 1,006 more words

Mental Health