Tags » Liyari

Sip of Morning and Tale of Politic

Karachi-Pakistan, 13th of February 2015

I decided to start my day by visiting Machar Colony through Liyari Expressway. A highway that currently in a status of dormant from construction is located along Liyari River. 333 more words

Traveling

Karachi: In the Pursuit of Its Happiness

Life, Liberty and Pursuit of Happiness are the unalienable rights that are granted by the creator to all human beings, and it is the responsibility of the government to protect those rights. 616 more words

بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں داخلوں کا آغاز

بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں تعلیمی سال2013-14کے داخلوں کا آغاز ہوگیا،یونیورسٹی نے شعبہ انگریزی میں ایم فل، ایم ایس میں داخلہ فراہم کرنے والی کراچی کی پہلی سرکاری یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں تیسرے تعلیمی سیشن اور تعلیمی سال2013-14کے داخلوں کا آغاز 15 جولائی سے ہوگیا۔ داخلہ پالیسی کے مطابق 50فیصد نشستیں لیاری کے رہائشی طلباکے لیے جبکہ 40فیصد نشستیں کیماڑی،ملیر،اور گڈاپ ٹائون کے طلبا کے لیے مختص ہونگی جبکہ 10 فیصد نشستیں اوپن میرٹ پر فراہم کی جائیں گی۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق صبح کی شفٹ میں شعبہ کمپیوٹر سائنس میں 4سالہ بی ایس اور3سالہ بی ایس سی پروگرام،بزنس ایڈمنسٹریشن میں 4 سالہ بی ایس اور3 سالہ بی بیاے پروگرام،شعبہ کامرس میں 4 سالہ بی ایس اور 3 سالہ بی کام پروگرام،شعبہ انگریزی میں 4 سالہ بی ایس اور 3 سالہ بی اے اور 2 سالہ ایم اے پروگرام میں داخلے فراہم کیے جائیں گے

Source : Dunya News

Latest News

پیپلز پارٹی کی حکومت ناکام بنانے کیلئے مختلف گروپوں کو استعمال کیا جارہا ہے: تاج حیدر

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر نے کہا ہے کہ لیاری کا مسئلہ سیاسی نہیں انتظامی ہے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت کوناکام بنانے کے لئے مختلف گروپوں کو استعمال کیا جارہاہے۔
لیاری میں جاری نقص امن کی صورتحال پر قابو پانے اور نقل مکانی کر جانے والے لیاری کے مکینوں کی واپسی کے لئے وزیر اعلٰی سید قائم علی شاہ کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس صوبائی وزیر قانون ڈاکٹر سکندر میندروکی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر نے کہا کہ لیاری کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ انتظامی ہے پیپلز پارٹی کی حکومت کو ناکام بننانے کے لئے مختلف گروہوں کو استعما ل کیا جارہا ہے جبکہ لیاری میں باہر کے لوگ آکر گڑ بڑ کررہے ہیں۔ تاج حیدر نے صحافیوں کو بتایا کہ بھنبھورمیں بھی لیاری سے نقل مکانی کر جانے والے افراد کی بڑی تعداد موجود ہے ۔تمام علاقوں میں موجود افراد کی دیکھ بھال کمشنر حیدر آباد کر رہے ہیں۔ تاج حیدر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ نے مسئلے کے فوری حل اور دیر پا قیام امن کے لیئے اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں لیاری کے مسئلے سے متعلق حتمی فیصلے کئے جائیں گے۔

Latest News

جرائم پیشہ عناصر کی حمایت نہیں کررہے، لیاری پر وزیراعظم کو دی گئی رپورٹ مجھے نہیں ملی، وزیراعلیٰ سندھ

سکھر/خیرپور:وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری سمیت کسی بھی علاقے میں اگر جرائم پیشہ عناصر موجود ہیں تو انہیں حکومت سپورٹ نہیں کررہی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کو دی گئی رپورٹ مجھے نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت پر وزارتوں میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے، صوبے میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے، قانون شکن گروہوں کیخلاف سخت کارروائی کی منصوبہ بندی کرلی ، جلد اس کے نتائج برآمد ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلی سندھ نے خیرپور سرکٹ ہاؤس میں کارکنوں اور دیگر وفود سے گفتگو اور سکھر بیراج پر ممکنہ سیلاب کی صورتحال کے خطرے کے پیش نظر بریفنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سکھر سے بیورورپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گردی صرف کراچی میں نہیں ہورہی بلکہ پورا ملک اس کی لپیٹ میں ہے،کراچی سمیت سندھ بھر میں حکومت امن وامان کی فضا کو بحال رکھنے میں ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی کسی دہشت گرد یا جرائم پیشہ گروپ کی نہ حمایت کی اور نہ کریں گے، اگر کسی خاص گروپ کی حمایت کا الزام اگر کسی پیپلز پارٹی پر عائد کیا جاتا ہے تو اس میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سندھ میں سیلاب کے کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کئے ہیں، محکمہ آبپاشی سمیت دیگر اداروں کو مکمل طور پر الرٹ رکھا گیا ہے۔ قبل ازیں محکمہ آبپاشی کی جانب سے سکھر بیراج پر آئندہ ممکنہ سیلاب کے خطرے کے حوالے سے پانی کی صورتحال اور سکھر بیراج کے اسٹرکچر پر بریفنگ دی گئی۔ خیرپور سے بیورورپورٹ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبے سے غربت اور بے روزگاری ختم کرنے کے جامع منصوبے بنارہے ہیں، صوبے میں14نئے اسپتال قائم کیے جارہے ہیں،حکومت نے تعلیم کو سستا اور عام کرنے کا پروگرام بنایا ہے اور اس پر عملدرآمد کرکے ہم صوبے میں زیادہ سے زیادہ سائنس اور فنی تعلیم کے ادارے قائم کررہے ہیں۔ دریں اثناء وزیراعلی نے خلیفہ غلام عابد شیخ کے بھائی نور محمد شیخ کے انتقال پر گھر جاکر تعزیت کی

Latest News

لیاری کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا جارہا ہے، خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ لیاری کی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا جارہا ہے،اے پی سی پر حکمرانوں کا رویہ سنجیدہ نہیں، آل پارٹیز کانفرنس کو بلاوجہ اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لئے بغیر ملتوی کرنا افسوسناک ہے ، منی بجٹ کیخلاف احتجاج کرینگے، وزیراعظم کے کامیاب دورہ چین کا کریڈٹ پیپلزپارٹی کو جاتا ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں اپنے چیمبر میں کراچی سے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کررہے تھے ۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی انتہائی حساس رپورٹ افشاء ہونے پر ہم نے تحقیقات کا مطالبہ کیاتھا مگر حکومت نے اس پر ابھی تک کچھ نہیں کیا ، اس رپورٹ کے منظر عام پرآنے کا پتا چلایا جائے اور قوم کو بتایا جائے کہ یہ کب کہاں سے اور کیسے افشاء ہوئی اور اسکے پیچھے کیا مقاصد ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز شماریات ڈویژن کی طرف سے مہنگائی کے جو اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں ان میں اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں دو فیصد تک اضافہ بتایا گیا ہے اور مجموعی اضافہ 50فیصد بتایاگیا ہے ، یہ انتہائی تشویش کی بات ہے کہ قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ جبکہ دوسری طرف حکومت نے لنڈہ پر 5فیصد ٹیکس عائدکردیا ہے ۔

Latest News

Lyari people are illiterate and dumb, Shermila Faroqi of PPP

Lyari is strong hold of Pakistan Peoples Party but after 4 governments PPP give nothing to the people of Lyari, no school, no lights, no roads, no clean drinking water, 135 more words

Shefro