Tags » Pakistani Actress

اداکارہ میرا کا ایک اور میرج سرٹیفکیٹ سامنے آگیا

اداکارہ میرا کا ایک اور میرج سرٹیفکیٹ سامنے آگیا جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ میرا کے تکذیب نکاح کا کیس زیر سماعت ہے جس میں نکاح خواں بھی پیش ہوچکا ہے جس میں نکاح خواں نے کہا کہ میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح اسی نے پڑھایا تھا۔اب میرا کے دو نکاح نامہ منظر عام پر ہیں۔جس میں ایک نکاح نامہ عتیق الرحمان کے ساتھ ہے اور دوسرا میرج سرٹیفکیٹ کیپٹن نوید کے ساتھ شادی کا ہے جو امریکا میں انجام پائی تھی۔یہ سرٹیفکیٹ اس وقت منظر عام پر آیا تھا جب میرا کی کیپٹن نوید کے ساتھ مبینہ فحش ویڈیو اچانک منظر عام پر آگئی تھی تو اس ایشو کو ختم کرنے کے لئے اس شادی کے سرٹیفکیٹ کو سامنے لایا گیا تھا

۔اب میرا کا عتیق الرحمان کے ساتھ مبینہ شادی کے معاملے پر تکذیب نکاح کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ میرا اگر پہلے سے شادی شدہ تھی تو اس نے کیپٹن نوید سے شادی کیوں کی۔اب میرا کا دوسرا نکاح نامہ بھی سامنے آچکا ہے جس پر سوال کیا جارہا ہے کہ اصل نکاح نامہ کونسا ہے اور میرا کس کی بیوی ہے۔میرا عتیق الرحمان کو اپنا شوہر تسلیم کرنے سے انکاریک اور میرج سرٹیفکیٹ سی ہیں۔قانونی ماہرین کے مطابق اگر میرا کے میرج سرٹیفکیٹ کی تصدیق اسلام آباد میں امریکی قونصل خانے سے کروائی گئی تو اس سے مزید معاملات الجھ سکتے ہیں۔اس ساری صورتحال میں کیپٹن نوید کا کیرئیر بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

Entertainment

عدت کی مدت میں شادی کا سلسلہ چل نکلا، معروف اداکارہ عارفہ صدیقی نے بھی دوسری شادی رچا لی، دولہا کی عمر کتنی ہے؟ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی خاتون کی عدت کی مدت پوری ہونے سے پہلے ہی کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا تھا لیکن اب یہ سلسلہ عام ہونے لگا ہے کیونکہ ٹی وی کی معروف اداکارہ عارفہ صدیقی نے بھی سابقہ شوہر کا کفن میلا ہونے سے پہلے ہی ہاتھ پیلے کر لئے ہیں۔

عارفہ صدیقی کی 23 سال پہلے پاکستان کے معروف موسیقار استاد نذر حسین کیساتھ شادی ہوئی جو خوش اسلوبی سے چلتی رہی اور استاد نذر حسین دو ماہ قبل جنوری کے مہینے میں انتقال کر گئے۔ عارفہ صدیقی نے سابقہ شوہر کا کفن میلا ہونے سے پہلے ہی ہاتھ پیلے کر لئے اور سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان بھی کیا۔

عارفہ صدیقی نے اپنے سے انتہائی کم عمر غیر معروف گلوکار تعبیر علی کیساتھ شادی کی ہے جو اس وقت گھر داماد بنے ہوئے ہیں اور دلہن کو اپنے ساتھ لے جانے کے بجائے خود ’پیا گھر‘ سدھار گئے ہیں۔ عارفہ صدیقی نے فیس بک پر اپنے دوسرے شوہر کیساتھ تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔ عارفہ صدیقی کی جانب سے شادی کی اطلاع دئیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

Interesting

نا مناسب لباس کے باعث اقرا عزیز پر مداحوں کی تنقید

کراچی (شوبزڈیسک) پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز انتہائی تھوڑے وقت میں خود کو مستقبل کی سپر اسٹار کے طور پر منواچکی ہیں۔ خوبصورتی کے علاوہ ان کا یہ خاصہ بھی ہے کہ وہ ناقدین کو انتہائی عمدگی کے ساتھ ’شٹ اپ‘ کرادیتی ہیں۔ گزشتہ دنوں اقرا عزیز نے نامناسب لباس والی ایک تصویر انسٹا گرام پر جاری کی جس کے بعد ان کے خلاف تنقید کا طوفان آگیا۔انہوں نے بحث کو طول دینے کی بجائے اپنی تصاویرپر کمنٹس کا آپشن ہی بند کردیا۔ یوں ناقدین اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔ بہت سے لوگوں کو اس تصویر کی حقیقت بھی معلوم نہیں۔ کہا جارہا ہے کہ اقرا کی ایسی کوئی تصویر نہیں بلکہ یہ فوٹوشاپ پر بنائی گئی ہے۔

Entertainment

مسلسل لگن اورجدوحہد سے ہی کامیابی ملی، سعیدہ امتیاز

لاہور: اداکارہ وماڈل سعیدہ امتیاز نے کہا ہے کہ کامیابیاں اورناکامیاں زندگی کے ساتھ چلتی رہتی ہیں لیکن آگے ہمیشہ وہی لوگ بڑھتے ہیں جواپنی منزل کوپانے کی دھن میں سواررہتے ہیں۔

’’ایکسپریس‘‘ سے بات کرتے ہوئے سعیدہ امتیاز نے کہا کہ جب میں نے شوبز کی دنیا کواپنا پروفیشن بنانے کی ٹھانی توبہت سی مشکلات کا سامنا رہا۔ لیکن میری لگن اورجدوجہد نے مجھے ایک ہی سمت میں آگے بڑھنے کی ہمت دی۔ میں نے ثابت قدمی سے اپنا کام کیا اوربہت جلد مجھے کامیابی کی سیڑھی پرقدم رکھنے کا موقع ملا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے جہاں فیشن انڈسٹری میں بڑے پیمانے پرکام کرنے کا موقع ملا، وہیں ’کپتان‘جیسی ایک انٹرنیشنل معیارکی فلم میں مرکزی کرداربھی ملا۔ نامعلوم وجوہات کی بناء پرفلم توتاحال ریلیزنہ ہوسکی ، لیکن اس پراجیکٹ کے بعد مجھے جہاں اپنے ملک میں بہترین کام ملنے لگا، وہیں پڑوسی ملک سے بھی آفرز کا سلسلہ شروع ہوا۔

سعیدہ امتیاز نے کہا کہ میری ثابت قدمی کا بڑا ثبوت یہ بھی ہے کہ اس وقت میں جہاں فیشن ورلڈ میں بہت سے نمایاں کام کررہی ہوں، وہیں ٹی وی کے بہت سے پراجیکٹس کی ریکارڈنگ میں بھی مصروف ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ جب کوئی شخص اپنے ٹارگٹ کوپوراکرنے کے لیے قدم آگے بڑھا تا ہے توایک نہ ایک دن وہ اپنی منزل کوپاہی لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک بات پاکستانی فلموں کی ہے تواس وقت اچھی فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں اورمجھے امید ہے کہ مستقبل میں بہترنتائج سامنے آئینگے اوراپنے ملک میں پاکستانی فلموں کا طوطی بولنے لگے گا

Entertainment

معروف اداکارہ نیلم منیر ’کرکٹر‘ بن گئیں

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر جو کہ اپنی اداکاری اور سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں۔

  ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی نیلم منیر کو سوشل میڈیا پر اس وقت کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ان کی کار میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیووائرل ہوئی تھی ،مگر اب اداکارہ کی کرکٹ کھیلتے ہوئے تصویر سامنے آگئی ہے جس میں نیلم منیر نے کرکٹ کٹ زیب تن کی ہوئی ہے اور بیٹ پکڑے شاٹ کھیلنے کیلئے تیار کھڑی نظر آرہی ہیں۔

تصویر کو اداکارہ نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر بھی شیئر کیا اور ہیش ٹیگ ویمن کرکٹر کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ”یاد رکھیں کہ ہر چیز ممکن ہے ان کیلئے جو بھروسہ رکھتے ہوں“؟؟ جس کے بعد اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ نیلم منیر کی حال ہی میں احسن خان کے ساتھ فلم ’چھپن چھپائی ‘ بھی ریلیز ہوئی تھی۔

Entertainment

صبا قمر نے بھی شادی کا اعلان کر دیا ،شوہر کس معروف اداکارہ کے بیٹے ہیں ؟جانئے

لاہور: ماڈل و اداکارہ صبا قمر نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کے ہونے والے شوہر ارسلان معروف اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں صبا قمر کا کہنا تھا کہ ان کا ہونے والا شوہرارسلان ان کے خوابوں کی مکمل تعبیر ہے ۔ ارسلان نہ صرف تعلیم یافتہ اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک ہیں بلکہ وہ انسان کی عزت کرنا اور اس کا خیال رکھنا بھی جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ شوبز میں کام جاری رکھنے کا فیصلہ اپنے شوہر کی مرضی اور خوشی کریں سے  گی ، اگر ان کے شوہر نے اجازت دی تو وہ شوبز انڈسٹری میں کام کریں گی ورنہ فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے خاتون خانہ کی طرح زندگی گزار دیں گی۔

 

واضح رہے کہ صبا قمر کے ہونے والے شوہر ارسلان معروف اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ہیں ۔ صبا فیصل نے اپنے بیٹے کی شادی اور دوستوں کو اپنی ہونیوالی بہو سے ملوانے کیلئے گھر پر نیو ایئر پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ان کے دوستوں اور اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں انتہائی خوش نظر آ رہے تھے اور دوستوں سے مبارکبادیں وصول کرتے ہوئے ان کے چہروں کی خوشی دیدنی تھی۔

Entertainment

شادی بچوں کا کھیل نہیں زندگی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کر وں گی ۔ ادا کارہ میرا

لاہور: فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ یقین سے نہیں کہہ سکتی 2018میں شادی کر لوں گی ‘ شادی بچوں کا کھیل نہیں زندگی کا یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر ہی کر وں گی ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں فلم سٹار میرا نے کہا کہ میں آج بھی شوبز انڈسٹری پر چھائی ہوں کیونکہ میں کسی شارٹ کٹ سے نہیں بلکہ میرٹ اور اپنے کام کی وجہ سے اوپر آئی ہوں اور پاکستان کے فلمی شائقین مجھے ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ شادی ایک اہم فیصلہ ہوتا ہے اور میں ابھی یقین سے نہیں کہہ سکتی ہے کہ رواں سال میری شادی ہوجائے گی مگر شادی جب بھی کروں گی سب کے سامنے کروں گی اور پاکستان میں ہی کروں گی ۔

Entertainment