امریکا   ”مس امریکا“ کا ٹائٹل جیتنے والی مسلمان اداکارہ اور ماڈل نے اسلام چھوڑکر عیسائیت قبول کرلی ہے. انہوں نے یہ فیصلہ ایک عیسائی ارب پتی موسیقار کے ساتھ شادی سے پہلے کیا ہے۔لبنانی نژاد ریما فقیہ نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی۔

ریما فقیہ لبنان کے ایک شیعہ خاندان میں پیدا ہوئیں. بیروت کے ایک کیتھولک اسکول سے تعلیم حاصل کی. بعد میں لبنان کی خانہ جنگی سے تنگ آکر ان کے والدین حسین اور نادیہ پورے خاندان سمیت امریکا منتقل ہوگئے. جہاں ریما کے والد نے ایک ریسٹورنٹ کھولا۔

”کرسچن ٹوڈے“ کے مطابق ریما فقیہ نے گریجویشن ہنری فورڈ کمیونٹی کالج سے کیا اور مشی گن یونیورسٹی سے ماسٹرز معاشیات میں کیا. فقیہ نے 19 سال کی عمر میں پہلے مقابلہ حسن میں شرکت کی. 19 ستمبر 2009ء میں ”مس یو ایس اے“ مقابلہ میں حصہ لیا اور یہ اعزاز جیتنے میں کامیاب ہوگئیں.

واضح رہے کہ فقیہ کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ وہ پہلی مسلمان خاتون تھی جس نے امریکا میں مقابلہ حسن جیتا۔ان کے بارے میں یہ خبریں کچھ عرصے سے چل رہی تھیں کہ وہ اسلام چھوڑکر عیسائیت قبول کرنے والی ہیں. ”کرسچن ٹوڈے“ کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ ایک ارب پتی عیسائی موسیقار کے ساتھ شادی سے پہلے کیا ہےریما فقیہ کئی تنازعات کا شکار بھی رہیں. خصوصاً ان کی انتہائی قابل اعتراض تصاویر نے ان کے لیے کئی بار مسائل کھڑے کیے۔