Tags » Saudi Arabia » Page 2

22 Random Sentences From My Journal (Your Only Chance To 'Look Inside')

I’m addicted to my journal. Or maybe my journal is addicted to me. I write about everything in it and that’s probably a good reason to burn it. 382 more words

Life

حوثیوں کی پیش قدمی رکتے ہی فضائی حملے رک جانے چاہییں

یمن کے وزیرِ خارجہ ریاض یاسین کا کہنا ہے کہ ملک میں حوثی باغیوں کی جارحیت روکنے کے لیے کارگر فضائی حملے درکار ہیں لیکن انھیں باغیوں کی پیش قدمی رکتے ہی ختم ہو جانا چاہیے۔سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی شروع کی تھی۔سعودی عرب کے فضائی

حملوں کی مذمت

حوثی قبائلیوں کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے سعودی حملوں کو مجرمانہ جارحیت قرار دیا ہے۔مصر کے شہر شرم الشیخ سے بی بی سی کو خصوصی انٹرویو میں ریاض یاسین کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت میں فوجی اتحاد کے یمنی سرزمین پر فضائی حملے جتنا جلدی ممکن ہو ختم ہونے چاہییں۔بی بی سی کی اورلا گیورین سے بات کرتے ہوئے یمنی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اگر ان حملوں کے مطلوبہ نتائج نکلتے ہیں اور حوثی باغیوں کی پیش قدمی رک جاتی ہے تو یہ بمباری دنوں بلکہ گھنٹوں میں رک سکتی ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے ملک میں اس غیر ملکی عسکری کارروائی سے کوئی بھی خوش نہیں لیکن یمن کو ایران نواز حوثیوں کی جارحیت روکنے کے لیے اپنے ہمسایوں کی مدد لینے پر مجبور ہونا پڑا تاکہ انھیں دھچکا پہنچایا جا سکے۔یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت صنعا اور تعز میں جمعرات کو فضائی حملوں میں کم از کم 13 عام شہری مارے گئے ہیں۔اس سلسلے میں ریاض یاسین نے کہا کہ ان کے پاس اب تک ہونے والے حملوں میں کسی یمنی شہری کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو اس کے ذمہ دار باغی ہوں گے جنھوں نے یہ بحران پیدا کیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے کہ اگر فضائی حملے باغیوں کی پیش قدمی نہ روک سکے تو کیا عرب رہنما زمینی فوج یمن بھیجنے پر تیار ہوں گے یا نہیں۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے جاری رہیں گے لیکن وہ ابھی وہاں زمینی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔جمعرات کو جنگی جہازوں نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو دوبارہ نشانہ بنایا اور دارالحکومت صنعا کے شمال میں سابق صدر کے حامی فوجیوں کے ایک کیمپ میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔
ادھر بدھ کو یمن میں حوثی باغیوں کی عدن کی جانب پیش قدمی کے بعد فرار ہونے والے یمنی صدر عبدالربوہ منصور ہادی ریاض پہنچ گئے ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یمنی صدر جمعرات کو سعودی دارالحکومت پہنچے ہیں اور وہ وہاں سے مصر میں عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کرنے جائیں گے کیونکہ وہ اب بھی یمن کے قانونی صدر ہیں۔یمن کے صدر کی درخواست پر ہی سعوری عرب ، بحرین، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات عملی طور پر یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یمن میں جاری اس آپریشن کو سوڈان، مراکش، مصر اور پاکستان کی حمایت بھی حاصل ہے۔

ادھر ایران نے یمن میں حوثی قبائل کے خلاف فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک’خطرناک قدم‘ قرار دیا ہے جبکہ ترکی نے کہا ہے کہ ایران علاقے میں غلبہ حاصل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے یمن میں فوجی آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا موقف ہمارے لیے، سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے لیے تکلیف دہ بن گیا تھا۔یہ بالکل ناقابل برداشت ہے اور ایران کو اسے دیکھنا ہو گا۔

Saudi Arabia

Links for 3-26-2015

Politics

Thinking Aloud: J.S. Mill and Today’s Headlines

Mar. 26, 2015 by Darius

I recently read John Stuart Mill’s 1859 essay “A Few Words on Non-Intervention.”  Although I wanted to like the essay, I found most of it to be a racist rationalization of the British Empire.  483 more words

Thinking Aloud

Yemen: Arab Invaders, Local Rebels, Iranian Meddlers and Qat.

Ancients today may remember the lyric: “Bloody Mary’s chewing betel nut” from the musical “South Pacific.” Pacific Islanders chewed it for the low grade high it provided, ignoring, as it is addictive, the accompanying red smile it produced. 466 more words

Islam

Turmoil in Yemen escalates as Saudi Arabia bombs rebels

SANAA, Yemen (AP) – The turmoil in Yemen grew into a regional conflict Thursday, with Saudi Arabia and its allies bombing Shiite rebels allied with Iran, while Egyptian officials said a ground assault will follow the airstrikes. 1,224 more words

News