Tags » Tooth

Daanton Mein Dard Ka Fori Ilaj

دانتوں میں درد کا فوری علاج

دانتوں اور مسوڑوں کا درد ایک صحت مند انسان کو بھی مشکل میں ڈال دیتا ہے، چند گھریلو نسخے ایسے موجود ہیں جن کی مدد سے اس درد کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے

مسوڑھوں میں جلن، درد، سوجن یا خون نکلنے کی شکایت وٹامن کی کمی، ہارمونز میں تبدیلی اور ذیابطیس کے باعث پیدا ہو سکتی ہے

مسوڑوں کی تکلیف
ایک کپ گرم پانی میں ایک چمچ نمک حل کریں ایک گھونٹ کی مقدار کے برابر پانی تیس سیکنڈ تک منہ میں رکھیں اس کے بعد کلی کر لیں اس عمل کو دن میں کم سے کم دو بار دوہرانے سے آپ مسوڑوں کی سوزش اور دیگر انفکیشنز سے محفوظ رہ سکتے ہیں

ٹی بیگ میں موجود ٹینک ایسڈ فوری آرام کے لئے نہایت سود مند ہے استعمال شدہ ٹی بیگ کو ٹھنڈا کر کے مسوڑوں کے متاثرہ حصے پر پانچ منٹ تک رکھا رہنے دیں درد ختم ہو جائے گا

شہد میں قدرتی طور پر اینٹی بیکٹریل صلاحیت موجود ہوتی ہے برش کرنے کے بعد شہد کو متاثرہ حصے پر لگا کر ہلکی سی مالش کرنے سے انفیکشن ختم ہو جاتا ہے

اگر آپ کو مسوڑوں میں درد سوزش یا انفیکشن کی شکایت ہے تو ایسی غذاؤں کا استعمال بڑھا دیں جن میں وٹامن سی اور وٹامن ڈی کی کثیر مقدار موجود ہو

لیموں کے رس میں نمک ملا کے پیسٹ بنا لیں دانتوں اور مسوڑوں پر لگا کے پانچ منٹ تک چھوڑ دیں غراروں کے ذریعے منہ صاف کر لیں اس طرح کرنے سے مسوڑھوں کے درد سمیت دیگر مسائل میں واضح آرام محسوس ہو گا

دانتوں کی تکلیف
لونگ میں موجود اجزا دانتوں کے علاج کے لئے ایک قدرتی دوا کی حثیت رکھتے ہیں دو سے تین اعداد لونگ کے دانے دانتوں کے متاثرہ حصے پر اس وقت تک رکھے رہنے دیں جب تک درد دور نہ ہو جائے

برف بھی دانتوں کی تکلیف میں درد کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے برف کا ٹکڑا کسی بھی باریک سے کپڑے میں رکھ کے اپنے گالوں پر رکھ کے ٹکور کریں درد جلد ہی ختم ہو جائے گا

دانت کے درد کی صورت میں کالی مرچ اور نمک کو ہم مقدار لے کر پیس کے منہ میں رکھ لیں جلد آرام آ جائے گا

ایک لہسن کا جوا اپنے منہ میں رکھیں یا پھر لہسن کو پیس کے اس پہ نمک لگا کے بھی منہ میں رکھا جا سکتا ہے دونوں صورتوں میں تکلیف سے نجات ملتی ہے

روئی کو گرم پانی میں بھگوئیں اس کے بعد اسے بیکنگ سوڈے میں رکھ دیں جب روئی اچھی طرح بیکنگ سوڈے کو جذب کر لے اسے درد والے حصے پر لگائیں اور ایک گلاس پانی میں دو چمچے بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح حل کر لیں اس پانی سے کلی کریں

ایک کھیرے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اسے دُکھنے والی داڑھ یا دانت کی جگہ پہ رکھیں

Health Articles

Loosing teeth.

Z had lots of teeth removed so always been a little gummy! He had five removed first from a knock when he was one, then two more removed due to trauma. 295 more words

Autism

Daanton Aur Monh Ki Hifazat

دانتوں اور منہ کی حفاظت

اکثر لوگ خوبصورتی کے لئے چہرے پر مختلف ٹوٹکے اپناتے ہیں لیکن یہ بات اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہے کہ ایک خوبصورت مسکراہٹ بھی چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے، خوبصورت مسکراہٹ کے لئے دانتوں کا خوبصورت اور صاف ہونا بے حد ضروری ہے، ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں تین میں سے ایک شخص ایسا ہے جو صبح دانت برش نہیں کرتا جبکہ اکثریت کا تعلق ان افراد میں سے ہے جن کو سہی سے برش کرنا نہیں آتا، چند پھل ایسے ہیں جن کے استعمال سے آپ دانتوں کو صاف رکھ سکتے ہیں اور منہ کی بدبو کو بھی دور کر سکتے ہیں

سیب
سیب کا استعمال دانتوں کی صفائی کے لئے سرِ فہرست ہے، آپ دانتوں سے سیب کو چباتے ہیں تو سیب میں موجود فائبر آپ کے دانتوں میں سکرب کی طرح کام کرتا ہے، سیب میں موجود پانی دانتوں کی صفائی کر کے آپ کو خوبصورت مسکراہٹ فراہم کرتا ہے

ناشپاتی
ناشپاتی بھی سیب کی طرح کام کرتا ہے جب آپ ناشپاتی چباتے ہیں یہ دانتوں کے داغ دھبوں اور دانتوں میں موجود بیکٹیریا کی صفائی کرتا ہے اگر صبح آپ کے پاس ٹوتھ برش کرنے کی سہولت موجود نہ ہو تو ایک ناشپاتی کا استعمال آپکو ٹوتھ برش کی صفائی فراہم کر سکتا ہے

کھیرا
کھیرے کا سلاد کی صورت میں غذاؤں کے ساتھ استعمال صحت کے لئے بھی مفید ہے اور دانتوں کی صفائی کر کے خوبصورت مسکراہٹ فراہم کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے کھیرے میں موجود پانی دانتوں اور منہ کی صفائی کرتا ہے، اگر کھانے کے بعد کھیرے کے ایک دو ٹکڑے چبا کے کھا لئے جائیں تو دانتوں اور منہ کی مکمل صفائی ہو جاتی ہے

اسٹرابیری
اسٹرابیری میں وٹامن سی کی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے اسٹرابیری میں موجود ایسڈ دانتوں کا پیلا پن اور دانتوں پر موجود دھبوں کا صفایا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

انگور
انگور میں موجود اینٹی آکسائڈنٹ منہ کے کینسر کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے، انگور میں موجود پانی کی وافر مقدار دانتوں کی صفائی کر کے خوبصورت مسکراہٹ فراہم کرتی ہے

Health Articles

First Little Tooth

Teething has started, for weeks its been threatening to and looming with her chewing everything in sight and dribbling like crazy, not to mention trying to put everyones hand into her mouth (especially her own) but this time its actually for real. 334 more words

Blog

Chronicles of Bubu G: Third tooth

And the boy is going to turn six soon…. he is growing very fast.

The third milk tooth just came off three days ago on Thursday.

Bubu G

Hypersensitivity Its Causes Symptoms And Treatment

What is hypersensitivity of a tooth?

Hypersensitivity is a common clinical condition. The patients with hypersensitivity feel painful sensations arising from the exposed dentin when it comes in contact with hot, cold, tactile and chemical stimuli. 801 more words

Dental Health

Team White Teeth.

I love having white teeth, you probably do or would too. I’m also fortunate… I have been blessed with white teeth, for the most part. I also take care of them so I know what, if anything, is staining them. 831 more words

Dentistry